آئندہ چوبیس گھنٹوں کےدوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خُشک رہے گاگوجرانوالہ اور کشمیر ڈویژن میں چند ایک مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا مکان ہے۔محکمہ موسمیات

Feb 16, 2011 | 09:17

سفیر یاؤ جنگ
گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور اورگوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سکردو اور گردونواح میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے۔ برفباری کے بعد بالائی علاقوں کے راستے بحال نہیں ہوسکے جس کی وجہ سے لوگوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا ہے۔ گلگت بلتستان کے دیگرعلاقوں،غذر ، استوراور گلگت میں موسم سرد ہے۔ایبٹ آباد اور گلیات میں برفباری کے بعد تمام رابطہ سڑکیں اور ایبٹ آباد کو مری سےملانے والی سڑک بند ہے۔ناران اور کاغان میں بھی موسم بدستور سرد ہے اوربرفباری سےرابطہ سڑکیں بند ہیں۔ رات آزاد کشمیرکےاضلاع میرپور، بھمبراورکوٹلی میں شروع ہونے والی ہلکی بارش سےموسم مزید سرد ہوگیا دوسری جانب رابطہ سڑکوں کی بندش سے لوگوں کی مشکلات برقرار ہیں ۔ حالیہ برفباری کے بعد بحرین اور کالام کی سڑک اب تک نہیں کھولی جاسکی اور وادئ کالام کے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔شمالی بلوچستان کے علاقوں چمن، کان مہترزئی، توبہ کاڑکی سمیت متعدد علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
مزیدخبریں