آسٹریلیا کے شمالی علاقے ڈارون میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی ہے،سیلاب اورتیز سمندری ہواؤں کے باعث کاروبارزندگی مفلوج

آسٹریلوی محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوائیں ایک سو بیس کلومیٹر کی رفتارسے چل رہی ہیں جس کے باعث درخت جڑوں سے اکھڑ گئے ہیں جبکہ سیلاب کی وجہ سے درجنوں گھر زیرآب آ گئے ہیں، سیلابی پانی کے باعث آمدو رفت کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ایئرپورٹ بھی بند کردیا گیاہے۔ شمالی شہرڈارون کا دیگر شہروں سے رابطہ منقطع ہو گیا کئی گاڑیاں پانی میں تیرتی ہوئی دیکھائی دے رہی ہیں،اُدھرمحکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آسٹیریلیا میں اپریل تک شدید بارشیں ہوں گی جس سے سمندری طوفان کی شدت میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ای پیپر دی نیشن