پیرو میں شدید بارشوں اورمٹی کےتودے گرنےسے پندرافراد ہلاک جبکہ تیس ہزارسےزائد متاثرہوئےہیں۔بارشوں اورمٹی کےتودوں کےباعث سڑکیں بند ہونےپرملک کےجنوبی علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ادھرسیاحوں کی بڑی تعداد پہاڑی علاقوں میں پھنس گئی ہے۔واضح رہے کہ پیروکےدیہاتی سیاحت کےشعبےسےحاصل ہونےوالی آمدنی سےگزبسرکرتےہیں تاہم رواں سیزن شدید بارشوں سےسیاحت کےشعبےکونقصان سےدیہاتی شدید مشکلات کا شکارنظرآتےہیں۔