پی آئی سی ادویات ری ایکشن میں ہلاکتوں کے بعد سینیئر ڈاکٹروں کی معطلی کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال آج بھی جاری ہے جبکہ لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں کے آؤٹ ڈور مکمل بند ہیں جس کے باعث مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ڈاکٹروں کے ہڑتال کے باعث سینکڑوں آپریشنز منسوخ کردیئے گئے ہیں جبکہ ہسپتالوں میں تڑپتے مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ دوسری جانب ہڑتالی ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔