کراچی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کی بدولت ہنڈریڈ انڈیکس بارہ ہزار چارسوپوائنٹس کی سطح بھی عبور کرگیا۔

Feb 16, 2012 | 20:15

سفیر یاؤ جنگ
کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اورابتدا میں کاروبارکے دوران اتارچڑھاؤرہا۔کاروبار کے اختتام پر او جی ڈی سی ، اینگرو کارپوریشن اور اینگرو فوڈ کے اسکرپٹس میں زبردست تیزی نے انڈیکس کو بارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں مدد دی۔ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس تیرانوے پوائنٹس اضافے کے بعد بارہ ہزارچارسوچارپوائنٹس پربند ہوا۔ فوجی سیمنٹ، جہانگیر صدیقی کمپنی اور بینک الفلاح کمپنی کے شئیرزمیں نمایاں خرید و فروخت نے کاروباری حجم کو بیس کروڑ شئیرز سے اوپر پہنچا دیا۔
مزیدخبریں