ایوان کارکنان لاہورمیں چوتھی نظریہ پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کے حل کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جانا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کو اپنے حصے کے گیارہ ارب دیکر وہ کام کردکھایا جومکےدکھانے والا پرویزمشرف بندوقوں اور توپوں کی مدد سے بھی نہ کرسکا۔ شہبازشریف نے کہا کہ ملک میں قتل وغارت کے عوض اغیار ہماری جھولی میں چند کوڑیاں ڈال دیتےہیں تاہم میں وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے غیر ملکی امداد کو ٹھوکر ماری۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے چیئرمین مجید نظامی نےکہا کہ مسئلہ کشمیرکے حل کے بغیربھارت سے تجارت سرنڈر کرنے کے مترادف ہےجوکسی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کشمیر کی آزادی تک بھارت کیلئےکوئی نرم گوشہ نہیں رکھا جانا چاہئیے۔ مجید نظامی کا کہنا تھا کہ قرآن جہاد کا حکم دیتا ہے مگر یہاں جہاد کرنے والوں پر پابندی لگادی جاتی ہے۔