ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دے کر سیریز دو ایک سے جیت لی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔ گپٹل 59، وکٹ کیپر کپتان برینڈن میکولم 26 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ برطانوی کپتان براڈ اور ڈرن بیچ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ برطانوی ٹیم نے 140 رنز کے تعاقب میں کیوی با¶لر کا بھی بھرکس نکال دیا اور بغیر کسی نقصان کے ہدف پورا کر لیا۔ لمب نے 34 گیندوں پر 53 ناٹ آ¶ٹ رنز بنائے جن میں 5 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔ ہیلز نے 42 گیندوں پر 80 ناٹ آ¶ٹ رنز بنائے۔ ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 9 چوکے شامل تھے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے کل کھیلا جائیگا۔