لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان فیڈریشن آف بیس بال کی جنرل کونسل کا اجلاس 3 مارچ کو لاہور میں ہوگا۔ جنرل کونسل میں اہم فیصلے کئے جائیں گے جس میں محکموں سے ووٹ کا حق واپس لیکر انہیں صرف کھیل تک محدود کئے جانے کا امکان۔ شوکت جاوید اجلاس کی صدرات کے فرائض انجام دینگے ۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمشن کو پاکستان بیس بال فیڈریشن سے الحاق دیا جائے گا۔ نیشنل ویمن بیس بال چیمپئن شپ، بین الصوبائی قومی بیس بال چیمپئن شپ، 11 ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 2013ءکی ٹریننگ کے علاوہ آئی بی اے ایف اسلامک ویمن بیس بال چیمپئن کی میزبان کا اعلان کیا جائیگا۔