کابل (آن لائن) افغان فوج نے رات کے وقت حملوں میں حصہ لینے کے لئے خواتین فوجیوں کو خصوصی تربیت دینے کا آغاز کر دیا۔ افغان خاتون فوجی لینا میدالی کا کہنا ہے کہ اگر مرد فوجی رات کے وقت حملوں میں حصہ لے سکتے ہیں تو خواتین فوجی کیوں نہیں۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان جنرل محمد ظاہر عظیمی نے کہا ہے کہ خواتین فوجیوں کی تعداد صرف ایک ہزار ہے اس لئے ہمیں خواتین فوجیوں کا کردار مزید مضبوط کرنا ہوگا۔