ما سکو (آن لائن) روس چین کو قرضے کے بدلے تیل دےگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطا بق روزنیفٹ نامی روسی کمپنی چین سے 30 بلین ڈالر کے قریب قرضے کی خواہشمند ہے جب کہ اس کے بدلے چین کیلئے روسی تیل کی سپلائی دوگنی کردی جائےگی۔ اگر روسی کمپنی کیلئے چینی سرکاری ادارے کی جانب سے قرضے کی فراہمی کا معاملہ طے پا گیا۔
۔ اور چین کو روسی تیل کی سپلائی دوگنی ہوگئی تو چین روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار بن جائےگا۔ ماہرین کا خیال ہے کہ اس کا اثر یورپ کیلئے روسی تیل کی ترسیل پر بھی پڑ سکتا ہے۔
روس/ چین