مقبوضہ کشمیر کے حالات نے قائداعظمؒ کے دو قومی نظریہ کی سچائی ثابت کردی:آسےہ اندرابی

Feb 16, 2013


سرینگر (کے پی آئی )دختران ملت سر براہ آسیہ اندرابی نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی انتظامیہ نے نہ صرف قوم کے سپوت افضل گورو کو پھانسی پر چڑھا نے میں اپنے آقاووں کاساتھ دیا بلکہ عوام کے رد عمل کو قابو کرنے کیلئے فورسز کے دم پر عوام کی زندگیوں کو گھروں میں محصور کر دیا گیا ہے ۔ آسیہ اندرابی نے کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی دور اندیشی صحیح ثابت ہوجاتی ہے اور یہ بات عیاں ہوجاتی ہے کہ دو قومی نظریہ ہی مسلمانوں کی کامیابی اور سرفرازی کی شاہ کلید ہے ۔ آسیہ نے تمام حریت پسند رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ عالمی اور بھارتی سول سوسائٹی سے امیدیں لگانا چھوڑ کر نظریہ اسلام و نظریہ دو قومیت کی بناپر تحریک کشمیر کو آگے بڑھائیں۔
آسیہ اندرابی

مزیدخبریں