لاہور (سٹاف رپورٹر) ویٹ ٹیکس کا نفاذ قبول نہیں، جبری ٹیکس وصولی کو برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں کیا گیا، جس کی صدارت چودھری مختار احمد نے کی جبکہ ملک شوکت، علیم بٹ، شراف گل، اکرم وٹو، شیخ طارق اکبر، مرزا ارشد اقبال، رانا نصیر اور میاں طارق مجید نے بھی شرکت کی۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے ایف بی آر کی طرف سے ویٹ ٹیکس لاگو کئے جانے کے فیصلے کو مسترد کر دیا۔
گڈز ٹرانسپورٹرز نے ”ویٹ ٹیکس“ مسترد کر دیا
Feb 16, 2013