کراچی (نوائے وقت نیوز) وزیر جیل خانہ جات سندھ منظور وسان نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے آنے والے دنوں میں ایم کیو ایم اپوزیشن میں ہو گی اور ہماری اتحادی نہیں ہو گی۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ لیاری والوں کے خلاف مقدمات میرے دور میں نہیں بنائے گئے۔ ان مقدمات کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ پہلی مرتبہ سیاسی قوتوں کا پلڑا بھاری ہے۔ لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے اور رہے گا۔ آئندہ انتخابات وقت پر ہی ہوں گے۔
منظور وسان