پشاور (نوائے وقت نیوز) کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے نائب امیر طارق آفریدی جاں بحق ہو گئے۔ ترجمان تحریک طالبان پاکستان کے مطابق کمانڈر طارق آفریدی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ طارق آفریدی اورکزئی میں 4 ماہ قبل ایک لڑائی کے دوران زخمی ہو گئے تھے۔ کالعدم تحریک طالبان نے کمانڈر عارف کو نائب امیر نامزد کر دیا ہے۔
طارق آفریدی
کالعدم تحریک طالبان کے نائب امیر طارق آفریدی جاں بحق ہو گئے: ترجمان
Feb 16, 2013