کراچی میں فائرنگ‘ دولہا دو پولیس اہلکاروں سمیت مزید پندرہ افراد قتل


کراچی (کرائم رپورٹر+ آئی اےن پی) کراچی میں فائرنگ اور دےگر پرتشدد واقعات مےں جمعہ کو دولہا اور 2 پولےس اہلکاروں سمےت 15 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں مےں پولےس اور رےنجرز نے آپرےشن مےں 8 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لےا۔ پرانا گولیمار میں ریکسر پل کے قریب شادی ہال کے باہر موٹر سائےکل سواروں نے بارات کی کار پر فائرنگ کر دی جسکے نتےجے مےں دلہا سمےت 2 افراد جاں بحق اور 6زخمی ہو گئے۔ دولہا شادی کےلئے دوبئی سے کراچی آیا تھا۔ کورنگی مےں سنگر چورنگی کے قرےب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2پولےس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔ مہران ٹاﺅن میں ملزمان نے السادات جنرل اسٹور پر فائرنگ کر کے دو بھائیوں صاحب زادہ اور بخت زادہ کو ہلاک کیا۔ ادھر شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں ایک نوجوان کی لاش ملی جسے تشدد اور سر میں گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ کورنگی میں ایک شخص 30 سالہ محمد اصغر خان ہلاک ہو گیا۔ بنارس میں سمیع ولد موسیٰ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔ اورنگی ٹاﺅن میں مسلح افراد نے سائیکل سوار سیّد انصار علی جعفری کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آکر ایک بچہ 10سالہ زرخان زخمی ہو گیا۔ ادھر سرجانی ٹاﺅن کے سیکٹر سیون اے میں نامعلوم افراد نے ایک شخص کو تشدد کرکے ہلاک کیا۔ دریں اثناءکھارا در میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے دفتر کے نزدیک نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار وحید خان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ لانڈھی 36 میں فائرنگ سے ایک شخص ندیم زخمی ہو گیا۔ نارتھ ناظم آباد میں فائرنگ سے نوجوان عبدالمالک زخمی ہو گیا۔ لانڈھی فیوچر موڑ کے نزدیک مسلح افراد نے امداد حسین کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ علاوہ ازیں گزشتہ روز شیرشاہ کباڑی مارکیٹ ایسوسی ایشن کے نائب صدر شکیل اور سابق جنرل سیکرٹری افتخار کے قتل پر شیرشاہ کباڑی مارکیٹ احتجاجاً تین دن کیلئے بند کر دی۔
کراچی/ ہلاکتیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...