لاہور (خصوصی رپورٹر) بھارتی حکومت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے سرگرم کارکن افضل گورو کو بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے فرضی کیس میں 9 فروری کو نئی دہلی میں پھانسی دے دی اور بعدازاں ان کی میت کو ورثاءکے حوالے کرنے کی بجائے تہاڑ جیل کے اندر ہی ان کے سیل میں دفنا دیا گیا۔ اس تناظر میں نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیراہتمام ایوان کارکنان تحریک پاکستان، شاہراہ قائداعظمؒ لاہور میں آج ہفتہ 16فروری صبح 10:30بجے ایک فکری نشست بعنوان ”افضل گورو کی شہادت، بھارتی سیکولر زم پر ایک اور بدنما داغ“ منعقد ہو رہی ہے۔ اس نشست کا اہتمام تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جا رہا ہے۔