ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری، سردی کی شدت میں اضافہ۔ برفباری سے لوگ مشکلات کا شکار۔

Feb 16, 2013 | 10:14

ملک بھر میں سردی کی لہر ایک بار پھر لوٹ آئی ہے. پنجاب میں لاہور، شیخوپورہ،فیصل آباد،بلوچستان میں کوئٹہ،ژوب، سبی، خضدار، مکران ڈویژن، خیبر پختونخوا، سندھ اور کشمیر مختلف شہروں میں بادلوں نے جل تھل کردی ہے. سردی بڑھنے سے لوگ ایک بار پھر گرم کپڑوں میں ملبوس نظر آرہے ہیں جبکہ سڑکوں پر جمع پانی سے لوگوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے. ادھر سکردو، گلگت، مالم جبہ اور کالام سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری سے لوگ گھروں میں محصور ہوکررہ گئے ہیں. ان کے لیے خوراک، ادویات اور ایندھن کا حصول جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا، بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کی ہے. سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں آج دن کے وقت موسم صاف ہونے کا امکان ہے. ملک میں سب سے زیادہ بارش بارکھان میں ستائیس ملی میٹر،مالم جبہ میں بائیس،ساہیوال اکیس ملی میٹرریکارڈ کی گئی.

مزیدخبریں