جس کی لاٹھی اس کی بھینس، حافظ آباد میں بااثر زمیندار نےاسکول کو گودام بنالیا، بچے حصول علم کے لیے دور دراز کے اسکولوں کا رخ کرنے پر مجبور ہوگئے۔

Feb 16, 2013 | 10:29

حافظ آباد کے بااثر زمیندار کے سامنے سرکار بھی بے بس ہوگئی. زمیندار صاحب نے گورنمنٹ بوائز سکول بھاکا بھٹیاں کی عمارت کو زبردستی خالی کرایا کریہاں گودام بنالیا. سکول کے بینچوں کی جگہ گندم، چاول اور دیگر زرعی اجناس نے لے لی،،، جبکہ یہاں زیر تعلیم سو سے زائد بچوں کو در بدر کی ٹھوکریں کھانے کے لیے چھوڑدیا گیا. لیکن پوچھنے والا کون، محکمہ تعلیم کے افسران زمیندار کے سامنے بے بسی کی تصویر بن گئے. جبکہ درسگاہ چھینے جانے پر علم کے پروانے اس کی تلاش میں دور دراز کے سکولوں کا رخ کررہے ہیں. اپنے ہی علاقے میں سکول ہونے کے باوجود نونہال میلوں پیدل سفر کرکے تعلیم حاصل کرنے جاتے ہیں. محکمہ تعلیم کے افسران کئی سال سے لوگوں کو یہی لالی پاپ دے رہے ہیں کہ سکول کی عمارت کوجلد زمیندار کے شکنجے سے واگزار کروا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں