ہالی ووڈ سٹار ایما سٹون نے فلم دی کروڈز کے پریمئیر کو فیشن شو بنا ڈالا، ایک ہی روز میں دو منفرد ڈریسز زیب تن کرکے خوب داد سمیٹی۔

Feb 16, 2013 | 12:06

ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹڈ فلم"دی کروڈز"کی ریڈ کارپٹ تقریب برلن میں ہوئی. نکولس کیج،ریان رینالڈز،کیتھرین کینر،کلارک ڈیوک اور کلورس لیچ مین سمیت مختلف ستاروں کی شرکت نےتقریب کی رونق دوبالا کردی. پریمئیرمیں ہالی ووڈ سٹار ایما سٹون مرکز نگاہ بنی رہیں جنہوں نے دو منفرد سٹائل کے ڈریسز زیب تن کرکے خوب داد وصول کی. دی کروڈز" دنیا کے پہلے خاندان کی کہانی ہے جوپناہ کی تلاش میں ان جانے علاقوں کا سفر کرتے ہوئے ایک نئی دنیا میں پہنچ جاتے ہیں۔ جہاں عجیب وغریب مخلوق سے ان کا ٹکراؤ دیکھنے والوں کوقہقہے لگانے پرمجبورکردیتا ہے۔ فلم رواں برس بائیس مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزیدخبریں