مردان ہاؤس کراچی میں اے این پی سندھ کے صدر سینٹرشاہی سید سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے قائم علی شاہ نے کہا کہ کراچی کا امن تمام جماعتیں مل کربحال کرسکتی ہیں، اے این پی اورپیپلزپارٹی کے درمیان اختلافی امورطے کرنے کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ملک اورعوام کی بہتری کے لیے فیصلے کیے ہیں۔ کراچی میں امن وامان کی ابترصورتحال میں طالبان اوربیرونی ہاتھوں کونظراندازنہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پرعوامی نیشنل پارٹی کے رانا گل آفریدی، راشد ربانی اوروقارمہدی بھی شریک تھے، سینٹرشاہی سید نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات مثبت رہی۔ جبکہ ذرائع کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی نے سندھ حکومت میں واپسی سے معذرت کرلی ہے۔