ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پرسوںسے لاہور میں شروع ہو گا

 لاہور (آئی این پی) ایشیاء کپ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 18 فروری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہو گا ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق تمام کھلاڑیوں کومنگل کی شام  قذافی اسٹیڈیم لاہور میںرپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ قومی ٹیم کے تربیتی کیمپ کی نگرانی نئے ہیڈ کوچ معین خان کریں گے جبکہ فیلڈنگ کوچ  شعیب محمد اور بائولنگ کوچ محمد اکرم معین خان کی معاونت کریں گے۔ تربیتی کیمپ کے دوران ایشین بریڈمین ظہیر عباس بلے بازوں کو تربیت دیں گے۔ قومی ٹیم 22فروری کی صبح  بنگلہ دیش روانہ ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن