لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ معین خان نے پی سی بی کی جانب سے صرف دو ماہ کی تقرری پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا۔معین خان نے پی سی بی حکام سے اپنی تقرری کا معاہدہ آئندہ ورلڈکپ تک کرنے کا مطالبہ کردیا۔پی سی بی کے ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈکوچ معین خان نے پی سی بی کی جانب سے صرف دو ماہ کی تقرری پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے۔ معین خان نے پی سی بی حکام سے اپنی تقرری کا معاہدہ آئندہ ورلڈکپ تک کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ معین خان نے پی سی بی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ دوماہ کے دوران وہ اپنی کارکردگی ثابت نہیں کرسکتے۔ غیر ملکی کوچزکو بھاری معاوضے پر دوسال کیلئے مقررکیا جاسکتا ہے تو جس سے پاکستان کی طرف سے 12سال تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی ہو،اس کی صلاحیتوں پر بھی اعتماد کیا جائے ۔معین خان نے کہاکہ وہ پی سی بی کی جانب سے ان پر کئے گئے اعتماد کے شکرگزار ہیں لیکن دوماہ کا معاہد ہ قبول نہیں ۔معین خان نے کہا کہ آئندہ ورلڈکپ تک معاہدہ نہ کرنے کی صورت میں وہ ذمہ داریاں نبھانے سے قاصر ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معین خان کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ وہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد بھی قومی ٹیم کے ہیڈکوچ ہوں گے لیکن نیا معاہدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کے بعد طے پائے گا جس میں ان کی تنخواہ ور مراعات میں اضافہ کیا جائے گا۔
دو ماہ کی تقرری پر تحفظات‘ ہیڈ کوچ معین خان کا معاہدے پر دستخط سے انکار
Feb 16, 2014