ویلنگٹن (اے پی پی)اجنکیا راہانے کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت کی ویلنگٹن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط ہوگئی، ٹیسٹ کے دوسرے روز دھونی الیون اپنی پہلی اننگز میں246 رنز کی برتری کے ساتھ 438 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔ اجنکیا راہانے نے 118 رنز کی عمدہ اننگزکھیلی، شیکھر دھون 98 اور دھونی 68 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ٹرینٹ بولٹ، ٹم سائودی اور نیل ویگنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ کھیل کے اختتام تک نیوزی لینڈ نے ایک وکٹ کے نقصان پر 24 رنز بنا لئے اور اسے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 222 رنز درکار ہیں۔
ویلنگٹن ٹیسٹ :نیوزی لینڈ کو اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے مزید 222 رنز درکار
Feb 16, 2014