لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان سمپارس یونین کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم جیلانی اور لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری محمد شفیق خان نے کہا کہ چاہ نور محمد سٹیشن پر نوکری کرنے والا رب نواز جو ریٹائر ہونے کے بعد 5 ماہ تک پنشن اور دیگر واجبات کے حصول چکر لگا رہا تھا مگر کبھی پرسانل برانچ اور کبھی اکائونٹ برانچ محض مٹھی گرم نہ ہونے پر غیر ضروری اعتراض لگا دیتے گزشتہ روز بھی جب رب نواز اکائونٹ برانچ میں پنشن کے حصول کے لئے آیا وہاں کے اہلکاروں کے انسانیت سوز رویے کی وجہ سے اسے دل کا دورہ پڑااور خالق حقیقی سے جا ملا۔ دریں اثناء تحقیقاتی کمیٹی نے ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم رب نواز کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا ۔