فرقہ واریت نے امت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا: میاں جمیل

Feb 16, 2014

لاہور (خصوصی نامہ نگار) فرقہ واریت نے امت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔ علماء کرام اتحاد کیلئے کردار ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید پاکستان کے مرکزی سربراہ میاں محمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر حالات کا تقاضا ہے کہ امت فروعی اختلافات ختم کرکے قرآن و حدیث پر متحد ہو جائے۔ میاں جمیل نے کہا کہ قرآن و حدیث کی تعلیمات پر عمل کرنے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ علماء اور مشائخ عوام میں فہم قرآن و حدیث کا شعور بیدا کریں۔ میاں جمیل نے کہاکہ ملک بھر میں تحریک دعوت توحید فرقہ واریت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی۔

مزیدخبریں