ہماری بقا قرآنی تعلیمات کیمطابق عمل کرنے میں ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدیؐ اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمن بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غیرمسلم طاقتیں ہمیشہ سے اس کوشش میں رہی ہیں کہ ہم اپنے دین کو چھوڑ کر کلی طور پر ان کے پیچھے لگ جائیں۔ اپنے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے انہوں نے پاکستان میں بہت بڑا جال پھیلا دیا ہے اور اپنے ایجنٹ ہماری زندگی کے ہر شعبے میں متحرک کر دیتے ہیں۔ ہماری مہیشت تباہ کر کے اپنا غلام بنا لیا ہے۔ ویلنٹائن ڈے کا اہتمام ان کے ہاں ایسے نہیں ہوتا جیسے ہمارے ہاں کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہماری بقاء اور سلامتی اپنے دین کے مطابق عمل کرنے میں ہے۔ جیسا کہ نبی کریمؐ نے اسلامی ریاست قائم کرنے کے بعد صحابہ کرامؐ کی تربیت فرمائی اور انہوں نے اس کے مطابق عمل کر کے دنیا کے کونے کونے میں اسلام کی شمع روشن کی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...