پاکستانی عوام نے ’’میڈ ان انڈیا‘‘ پروگرام کو مسترد کر دیا: ابراہیم مغل

لاہور (نیوز رپورٹر) ایگری فورم پاکستان کے چیئرمین  ڈاکٹر ابراہیم مغل نے کہا ہے کہ وزیر تجارت خرم دستگیر ایکسپو سینٹر میں خالی کرسیوں سے خطاب کرتے رہے  عوام بھارتی بنیئے سے بخوبی  آگاہ ہیں  انہوں نے ایک بیان میں کہا عوام نے خرم دستگیر کے ایکسپو سینٹر میں میڈ ان انڈیا کے پروگرام کو مسترد کر دیا یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے بھارت کے ساتھ تجارت  سے خرم دستگیر کا ذاتی مفاد وابستہ ہے کیونکہ بھارتی مصنوعات کی پروموشن  کرنے پر خود خرم دستگیر کی ذات پر کئی سوالات اٹھ رہے ہیں مسلم لیگ ن کی حکومت کو اس میں محتاط رہنا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا عوام پاکستان کے روکے ہوئے پانی سے تیار کی جانے والی بجلی سے جو بھارتی مصنوعات  تیار کرکے پاکستان لائی گئی ہے اس کو نفرت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بھارتی مصنوعات  سے کشمیریوں  کا خون ٹپکتا ہے۔ انہوں نے کہا ان حالات میں جب پاکستان میں بھارت 170 ارب روپے کی اشیا بھیج رہا ہے بھارت پاکستان کی 35 ارب روپے کی مصنوعات  خریدنے کو تیار نہیں۔ یہ باتیں حکومت پاکستان کو سوچنی چاہئے۔   

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...