کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بدامنی کے باوجود لیاری کے بچوں نے رنگوں سے امن کا پیغام دیا ہے۔ طویل کینوس پر لیاری کے بچوں نے اپنے جوہر دکھائے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی ایم سی سٹیڈیم میں طلباءو طالبات نے پینٹنگز کے ذریعے دہشت گردی کی فضا کے خاتمے کیلئے 300 میٹر طویل کینوس پر مختلف علامتوں کی پینٹنگز بنائیں۔ اس موقع پر ا نہوں نے عزم کیا کہ جب تک لیاری میں مستقل امن قائم نہیں ہو جاتا وہ ایسے ہی امن کا پیام دیتے رہیں گے۔
امن/ بچے