امریکی تنظیمیں یوکرائن، وینزویلا میں مظاہرین کو مالی مدد دے رہی ہیں: نکولس مادورو

Feb 16, 2014

کراکس (اے پی پی) وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکی تنظیموں پر الزام لگایا ہے کہ وہ یوکرائن اور وینزویلا میں مظاہرین کو مالی مدد فراہم کر رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ یوکرائن کے واقعات کے پیچھے بھی امریکی تنظیمیں ہیںجو مالی مدد دے کر وینزویلا میں لوگوں کو تصادم پر آمادہ کرتے ہیں اور دنیا پر قبضہ کرنے کی استعماری پالیسی پر عمل کر رہی ہیں۔ گذشتہ روز کراکس میں حکومت مخالف ہنگاموں میں تین افراد ہلاک اور 26 زخمی ہو گئے تھے۔
صدر وینزویلا

مزیدخبریں