قائمہ کمیٹی نے حکومت سے آئی ڈی پیز کی گھروں میں واپسی کا ٹائم شیڈول مانگ لیا

اسلام آباد( صباح نےوز)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریاستیں وسرحدی امور نے حکومت سے قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی واپسی کا ٹائم شیڈول مانگ لیا ہے آئی ڈی پیز کی واپسی کے لیے حکومت کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے اعلان کے حوالے سے بے گھر افراد کی آبادکاری کی تفصیلات سے کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اس مقصد کے لیے کمیٹی کا اجلاس 24فروری کو یہاں پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہو گا۔کمیٹی کی جانب سے حکومت سے کہا گیا ہے کہ قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی واپسی کے انتظامات سے آگاہ کیا جائے۔ خیال رہے قبائلی علاقوں کے بے گھر افراد کی تعداد 25 لاکھ سے تجاویز کر گئی ہے۔ مرحلہ وار واپسی کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔اس ضمن میں امریکہ نے بھی پاکستان کو بھر پور معاونت کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس مقصد کے لیے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر سے زائد کی امداد ملنا متوقع ہے اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق بے گھر افراد کی اپنے قبائلی علاقوں کو با عزت واپسی، آبادکاری اور تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی و ان علاقوں کی تعمیر کے لیے لگ بھگ 100 ارب روپے درکار ہونگے۔کمیٹی نے وزارت سیفران اور فاٹا سیکرٹریٹ کو آئندہ کے قومی ترقیاتی پروگرام(پی ایس ڈی پی )2015-16ءکے تحت قبائلی علاقوں کی تعمیر و ترقی سے متعلق تجاویز سے بھی کمیٹی کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
آئی ڈی پیز/ شیڈول

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...