کراچی(آئی این پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کے اپنے بیٹے بلاول سے اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے،کراچی میں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سیکرٹریٹ کو بند کردیا گیا۔ اتوار کو نجی ٹی وی کے مطابق کافی عرصے سے بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے درمیان اختلافات کی خبریں منظر عام پر آرہی تھیں۔ سندھ کے سابق وزیر اعلیٰ ارباب غلام رحیم نے تو بلاول زرداری کی (ن) لیگ میں شمولیت کی پیش گوئی بھی کی تھی۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق بلاول کو سیاسی طور پر محدود کرنے کیلئے پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کا سیکرٹریٹ بند کردیا۔ دریں اثنا پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما مخدوم امین فہیم اور ذوالفقار مرزا گزشتہ روز لندن چلے گئے۔ توقع ہے دونوں بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرکے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کرینگے۔
بلاول / زرداری
بلاول سے زرداری کے اختلافات بڑھ گئے، کراچی میں سیکرٹریٹ بند، امین فہیم، ذوالفقار مرزا لندن روانہ
Feb 16, 2015