پاکستانی حکام نے عزیر بلوچ تک رسائی کیلئے دبئی کی عدالت کو درخواست دیدی

دبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیاری گینگ وار کے مرکزی کردار عزیر بلوچ کو ایک دو روز میں دبئی کی عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ پاکستانی حکام آج سفارتخانہ کے حکام سے ملاقات کریں گے۔ پاکستانی تحقیقاتی ٹیم نے عزیر بلوچ تک رسائی کیلئے دبئی کی عدالت میں درخواست دیدی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عزیر بلوچ سے پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے۔ عزیر بلوچ کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بھی درخواست میں شامل ہیں۔ اجازت ملنے کے بعد 48 گھنٹے میں عزیر بلوچ تک رسائی ملنے کا امکان ہے۔
عزیر بلوچ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...