ولنگٹن (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ورلڈکپ میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے فیورٹ ہیں۔ ہم نے کارکردگی سے ثابت کر دیا ہے اور لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرائی ہے۔ پُراعتماد ہو کر کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ کپتان برینڈن میکلم کارکردگی کے حوالے سے ساتھی کھلاڑیوں کیلئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ کسی ٹیم کو آسان نہیں لیں گے۔ میگا ایونٹ میں تمام ٹیمیں تیاری کرکے آتی ہیں۔