ہپی ڈے سکول پشاور میں سالانہ تقریری مقابلے کا انعقاد

Feb 16, 2015

پشاور (اے پی پی ) ہپی ڈے سکول پشاورمیں سالانہ تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا جس میں طلباء و طالبات سمیت والدین اور خواتین اساتذہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر بچوں نے تقریری مقابلوں کے ساتھ ساتھ ٹیبلوز بھی پیش کئے جسے حاضرین نے بے حد سراہا ۔ پرنسپل میمونہ کاشف اوردیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کو غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہئے ۔

مزیدخبریں