بھارت سے ہمارے اصل تنازعات نظریاتی اور ملی ہیں: حافظ ادریس

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیراور ادارہ معارف اسلامی منصورہ کے ڈائریکٹر حافظ محمد ادریس نے کہا ہے کہ آج پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے روایتی حریف انڈیا سے ہار گئی ہے۔ پوری قوم کو افسوس اور صدمہ ہے۔ انڈیا سے جیت جانا یقینا خوشی کا باعث ہوتا ہے، مگر کیا کرکٹ جیت جانے سے آپ کا مسئلۂ کشمیر، بھارت کی طرف سے پانیوں کی چوری، سرحدوں پر بلااشتعال گولہ باری کے مسائل حل ہوجاتے؟کھیل کا تعلق جذبات سے ہے، جبکہ انڈیا سے ہمارے اصل تنازعات نظریاتی اور ملی ہیں، جو خودی کو بلند کرنے کا تقاضا کرتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...