اقتصادی راہداری کے روٹ میں ممکنہ تبدیلی کیخلاف اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس کل ہو گی

Feb 16, 2015

اسلام آباد (آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام اقتصادی راہداری کے روٹ میں ممکنہ تبدیلی کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کل مقامی ہوٹل میں ہو گی۔ کانفرنس میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ ، تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سمیت دیگر جماعتوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق محمود اچکزئی، میر حاصل بزنجو، آفتاب شیرپائو اور مولانا فضل الرحمن نے بھی کانفرنس میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے جبکہ جماعت اسلامی کی طرف سے جواب موصول نہیں ہوا ۔

مزیدخبریں