بھاگٹانوالہ (نامہ نگار) چوری کے شبہ میں تین استانیوں نے دوسری جماعت کی معصوم طالبہ پر تشدد کر کے سر پھاڑ دیا جس سے پیشانی پر چھ ٹانکے لگانے پڑے۔ والدین نے مقدمہ کے اندارج کے لئے درخواست دیتے ہوئے حکام بالا سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ نواحی چک 26 جنوبی کی رانی بی بی نے درخواست میں موقف اختیار کیا اس کی 10 سالہ بیٹی رمشا گورنمنٹ گرلز سکول چک 26 جنوبی میں زیر تعلیم ہے۔ تین روز قبل ٹیچر کلثوم کے 2 ہزار روپے کہیں گم ہو گئے جس پر اس نے چوری کے شبہ میں دو ٹیچروں کشور اور آمنہ کے ساتھ مل کر اس کی بیٹی پر شدید تشدد کیا اور سر پھاڑ دیا جس سے وہ بے ہوش ہو گئی اور چھ ٹانکے لگے۔ بعد میں ٹیچر نے اسے بھی دھمکیاں دیں‘ تاحال ان ٹیچرز کے خلاف مقدمہ درج نہ ہو سکا۔ رمشا کی والدہ نے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی او سرگودھا اور ای ڈی او ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ بچوں سے غیر انسانی سلوک کرنے والی ان ٹیچرز کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے انصاف دلایا جائے۔
بھاگٹانوالہ: چوری کے شبہ میں استانیوں کا 10 سالہ طالبہ پر تشدد‘ سر پھاڑ دیا
Feb 16, 2015