شنگھائی(رائٹرز)چین میں عدالت نے محکمہ صحت کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو غبن ،کرپشن اور رشوت کے مقدمہ میں الزام ثابت ہونے پر19برس قید کی سزا سنا دی۔ چینی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق شنگھائی کے ہیلتھ کمشن کے سابق ڈپٹی چیف ہوانگ فینگ پنگ کو پولیس نے دسمبر2013ء کو انسداد رشوت ستانی مہم کے دوران کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا۔ گزشتہ روز شنگھائی کی مقامی عدالت نے مقدمہ کا فیصلہ سنا تے ہوئے کہا کہ ملزم کیخلاف / اقرباء پروری سرکاری خزانے میں70ہزار یو آن کی خورد برد، 3.1ملین یوآن رشوت لینے کے الزامات ثابت ہو گئے ہیں۔ عدالت نے 50سالہ ہوانگ فینگ پنگ کو 19سال کیلئے جیل بھیج دیا۔
کرپشن کیس: چین میں محکمہ صحت کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو19سال قید کی سزا
Feb 16, 2015