ماسکو (اے پی پی) روس کی کمپیوٹر کمپنی کاسپرسکی لیبز نے کہاہے کہ گزشتہ دو برسوں کے دوران انٹرنیٹ پر ایک کثیر الملکی جرائم پیشہ گروہ نے دنیا بھر میں تقریباً ایک سو مالیاتی اداروں سے لگ بھگ ایک ارب روپے چرائے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ انٹرپول، یوروپول اور مختلف ملکوں کے ساتھ مل کر اس کے بقول اس غیر معمولی چوری کا سراغ لگانے کی کوشش کر رہی ہے۔ کاسپرسکی کے مطابق کاربناک نامی اس گروہ نے بینکوں سے براہ راست رقم چرائی ہے ۔