ڈاکٹر شاہد کی حالت بدستور تشویشناک، سی ایم ایچ منتقل، 8 پولیس افسر معطل

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈاکٹر شاہد نواز کو تشویشناک حالت کے باعث سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹر شاہد کو انکے خاندان کی خواہش پر سی ایم ایچ منتقل کیا گیا ہے۔ قبل ازیں وزیراعظم کی ہدایت پر پمز انتظامیہ نے ڈاکٹر شاہد کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا اور وزیراعظم نے ہسپتالوں کی سکیورٹی بڑھانے کی ہدایات بھی جاری کی تھیں۔ ادھر ڈاکٹر شاہد کی فیملی نے برطانوی ویزے کیلئے بھی درخواست دیدی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹر حفصہ نے کہا ہے حملے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے اور ڈاکٹر شاہد کے برطانیہ میں علاج کیلئے مدد فراہم کی جائے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے پمز ہسپتال میںفائرنگ کے واقعہ پر ایس ایچ او تھانہ مارگلہ رضا مہدی کو معطل کرکے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ چودھری نثار نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد پر حملے میں ملوث ملزموں کو گرفتار کیا جائے۔ اسلام آباد میں امن و امان کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے پمز کی سکیورٹی کی ذمہ دار سکیورٹی کمپنی کا بھی سکیورٹی آڈٹ کرانے کا حکم دیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اسلام آباد میں ڈکیتی کی وارداتوں پر ڈی ایس پی شہزاد ٹاﺅن سمیت 8 افسر معطل کردیئے گئے۔
ڈاکٹر شاہد

ای پیپر دی نیشن