عوام نااہل اور کرپٹ حکمرانوں سے تنگ آ چکے الیکشن 2013 ءکا فراڈ بے نقاب کرنے کیلئے آخری گیند تک لڑینگے : عمران خان

Feb 16, 2015

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز + آئی این پی) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے 2013ءکے عام انتخابات میں بڑا فراڈ کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 2013ءکے انتخابات میں فراڈ بے نقاب کرنے کے لئے آخری گیند تک لڑیں گے، نواز شریف صرف اپنے امپائرز کھڑے کر کے میچ فکس کر کے ہی جیت سکتے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف اپنے امپائر کے ساتھ کھیل سکتے ہیں نواز شریف صرف فکسڈ میچز کے کھلاڑی ہیں، 2013ءکے عام انتخابات میں جس طرح نواز شریف نے دھاندلی کی وہ اس کی مثال ہے۔ آئی این پی کے مطابق عمران خان نے کہا کہ جب تک عام انتخابات مےں ہونےوالی دھاندلی کی تحقےقات نہےں ہوتی ہم چےن سے نہےں بےٹھےں گے‘ مسلم لیگ (ن) اپنا اصل چہرہ بے نقاب ہونے کے خوف سے جو ڈےشل کمےشن بنانے سے ڈرتی ہے‘ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے ہم قومی اداروں کے ساتھ ہےں اور دہشت گردوں کو کسی صورت انکے عزائم مےں کا مےاب نہےں ہو نے دےا جائےگا۔ وہ مقامی ہوٹل مےں تحر ےک انصاف کی صوبائی پارلےمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ اپوزےشن لےڈر پنجاب اسمبلی مےاں محمودالرشےد اور دےگر ارکان اسمبلی نے اس موقع پر عمران خان کی قےادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی پالےسوں کی بھی مکمل حماےت کی ہے جبکہ عمران خان نے اپنے خطاب مےں کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کے ووٹوں سے نہےں دھاندلی سے اقتدار مےں آئی ہے اسی وجہ سے جب بھی دھاندلی کی تحقےقات کی بات کی جاتی ہے تو مسلم لیگ (ن) کے لوگ چور مچائے شور کی پالےسی کے تحت شور مچانا شروع کر دےتے ہےں ۔ انہوں نے کہا حکمرانوں نے عام انتخابات سے پہلے قوم سے جو بھی وعدے کےے تھے ان پر آج تک عمل نہےں کےا اور حکمرانوں کے ”ناکام تجر بہ “ نے قوم کو بحرانوں کے سواکچھ نہےں دےا او ر آج عوام نااہل اور کر پٹ حکمرانوں سے تنگ آچکے ہےںا ور ان کے مظالم کو کسی بھی صورت مزےد برداشت کرنے کےلئے تےار نہےں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست پر پاکستانی عوام زیادہ مایوس اور دل شکستہ نہ ہوں شکست کا درست تجزیہ کیا جائے تو فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ نظر آ رہا ہے بہتر حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ٹیم مینجمنٹ کارکردگی کا تجزیہ کرے شکست سے سبق لینے کی کوشش کرے اگر کھلاڑی اچھا ٹوٹل دیں تو وہاب ریاض، عرفان، یاسر شاہ اورسہیل خان دفاع کر سکتے ہیں۔ یونس خان کو اگلے میچز میں ضرور شامل رکھا جائے۔
عمران خان













مزیدخبریں