سرگودھا + فیروز والا (نامہ نگاران) کرکٹ کا شیدائی‘ اپنی بارات چھوڑ کر میچ دیکھتا رہا جس کی وجہ سے بارات تین گھنٹے لیٹ ہوگئی‘ بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ ٹاﺅن کے رہائشی راشد حمید کی بارات فیصل آباد جانا تھی مگر پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے باعث دُلہا گھر سے غائب ہوکر دوست کے گھر جاکر میچ دیکھتا رہا ۔ اس طرح بارات جو صبح 9 بجے جانی تھی میچ ختم ہونے پر سرگودھا سے روانہ ہوئی دولہے کا کہنا تھا کہ وہ بارات لیٹ کرسکتا ہے مگر میچ نہیں چھوڑ سکتا۔ ادھر شاہدرہ میں کرکٹ کے شیدائی نوجوان ارشد نے کرکٹ میچ کے باعث سہرا بندی کی تقریب اور بارات چار گھنٹے لیٹ کردی۔ دلہن والے شادی ہال میں بارات کا انتظار کرتے رہے۔ دونوں طرف بارات کے شرکاءاور رشتہ داروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
باراتیں لیٹ کردیں
سرگودھا اور فیروز والا میں کرکٹ کے شیدائی دولہوں نے اپنی باراتیں 3 اور 4 گھنٹے لیٹ کردیں، میچ دیکھتے رہے
Feb 16, 2015