لاہورہائیکورٹ نےرانا اقبال کونااہل قراردینے کی دائردرخواست پرفریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب لیا

Feb 16, 2015 | 14:32

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی،، درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 101اور104کے تحت مستقل گورنر کی عدم موجودگی میں سپیکر کو قائم مقائم گورنر تعینات نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کی عدم موجودگی میں سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال کو قائم مقائم گورنر تعینات کیا جانا آئین پاکستان کے منافی ہے۔لہذا رانا اقبال کی اسمبلی کی رکنیت معطل کر کے انہیں سروس آف پاکستان کے تحت گورنر کے عہدے سے ہٹایا جائے۔ سرکاری وکیل نے وزارت قانون پنجاب کی جانب سے جواب داخل کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ قائم مقائم گورنر پنجاب کی تعیناتی آئین پاکستان کے تحت ہی عمل میں لائی گئی ہے۔درخواست گزار آئین کے آرٹیکل 101اور104کی غلط تشریح کر رہے ہیں لہذا درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کیا جائے۔جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت سات اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاءکو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔

مزیدخبریں