واہ کینٹ میں طلبہ نے مشکوک بیگ کی اطلاع اساتذہ کو دی تھی،جنہوں نے بروقت سیکیورٹی اداروں کو مطلع کردیا،جس پر قانون نافذ کرنےوالے ادارے،پولیس اور بم ڈسپوزل کی ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں جنہوں نے بیگ سےملنےوالے دیسی ساختہ بم کو ناکارہ بنادیا،جس سے شہرخوفناک تباہی سے بچ گیا،واہ کینٹ کےنواحی علاقے واہ گارڈن سے کچھ عرصہ قبل بھی سیکیورٹی اداروں نےخود کش بمبار کو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ہلاک کردیاتھا