آئرلینڈ نے کالی آندھی کا رخ موڑ دیا،نیو زی لینڈ کے شہر نیلسن کے سیکسٹن اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں آئرلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ڈوین سمتھ اٹھارہکرس گیل چھتیس ڈیرن براوو صفر،مارلن سیموئلز اکیس اور دنیش رام دین ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئےستاسی پر پانچ کھلاڑی آؤٹ ہوچکے تھے جب ڈیرن سمی اور سائمنز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایک سو چون رنز کی پارٹنز شپ قائم کیڈیرن سیمی نواسی رنز،لنڈل سمنز ایک سو دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،،آئرلینڈ کی جانب سے جارج ڈوکریل نے تین وکٹیں حاصل کیںہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کے افتتاحی بلے بازوں نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور پہلی وکٹ کی شراکت میں اکہتر رنز بنائےولیم پورٹر فیلڈ تیئس رنز بنا کر کرس گیل کا شکار بنےپال سٹرلنگ اور ایڈ جوائس نے دوسری وکٹ کی شراکت میں ایک سو چھے رنز بنا کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردیپال سٹرلنگ بانوے اور ایڈ جوائس چوراسی رنز بنا کر آؤٹ ہوئےنائل او برائن کریز پر آئے اور ویسٹ انڈین گیند بازو کی درگت بنا ڈالی انہوں نے ساٹھ گیندوں پر گیارہ چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست اناسی رنز اسکور کیےآئرلینڈ نے مقررہ ہدف پچیس گیند قبل ہی حاصل کرلیا،پال سٹرلنگ مین آف دی میچ رہے