لندن (بی بی سی) خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے اقوم متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے اعلیٰ سطح کے پینل میں پاکستان کی فضا فرحان کو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پینل اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے ایجنڈا برائے 2030 کو عملی جامہ پہنانے کے لئے تجاویز فراہم کرے گا۔ اس پینل کو برطانیہ، عالمی بینک اور اقوام متحدہ کے شعبہ خواتین کی حمایت حاصل ہو گی۔ فضا فرحان آئی ایم ایف، عالمی بینک گروپ، اقوام متحدہ کی خواتین اور دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے مختلف نوعیت کے معاشی، صنفی، کاروباری ماہرین اور حکومتی نمائندگان سے ملاقات کریں گی۔ فضا فرحان بخش فاو¿نڈیشن کی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بخش انرجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی ڈائریکٹر ہیں۔ حال ہی میں فوربز میگزین نے انہیں 2015 کی ’30 انڈر 30‘ کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اپنی تعیناتی کے بارے میں ان کا کہنا تھا: ’پاکستان اور پاکستان کی خواتین کی اس اعلیٰ سطح کے پینل میں نمائندگی میرے لئے اعزاز کی بات ہے۔ اب وقت ہے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے لئے عالمی رہنماو¿ں کے ساتھ رابطے اور سیاسی عزم کا اظہار کیا جائے۔
پاکستانی خاتون/ اعزاز