پشاور (نوائے وقت رپورٹ) کوہاٹ سے گرفتار بھارتی شہری جاسوس نکلا۔ نیہال حامد انصاری نے جاسوس ہونے کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق فوجی عدالت نے بھارتی جاسوس کو 30سال قید کی سزا سنا دی۔ نیہال نے کوہاٹ کی طالبہ کے پیار کا ڈھونگ رچایا تھا۔ بھارتی جاسوس سے حساس مقامات کے نقشے‘ دستاویزات‘ 7 فیس بک اور 30 سے زائد ای میل ایڈریس کا انکشاف ہوا ہے۔بھارتی جاسوس نہال انصاری کو سینٹرل جیل پشاور منتقل کردیا گیا، پشاور ہائی کورٹ نے نہال انصاری کی ضمانت اور رہائی کی درخواست مسترد کردی تھی۔