کھچی والا (نامہ نگار) تحصیل فور ٹ عباس کے نو احی گائوں چک 230/9Rمیں لڑکی کو فون کر نے کے شبہ میں لڑکے کے والد کو گائوں کے چوک میں گلے میں کپڑا ڈال کر گھسیٹنے کے بعد قتل اور نوجوان کو زخمی کر دیا گیا۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق تھانہ کھچی والا کے چک 230/9Rکے رہائشی شکیل اختر نے پولیس کو رپورٹ کی ہے کہ میںاپنے گائوں کے عباس علی ہنجرا کے گھر ٹرالی کا کہنے گیا کہ اچانک محمد نواز نے اپنے دیگر دو بھائیوں محمد شہزاد ، عمر حیات، دوست محمد ریاض اور 2 نامعلوم افراد کے ہمراہ اچانک مجھ پر حملہ کر دیاکہ اس کو اپنی بھتیجی کو فون کر نے کا مزا چکھاتے ہیں اس دوران میرے والد فقیر محمد بھی آگئے جن کو ملزمان نے گلے میں کپڑا ڈال کر کھینچا جس سے وہ زمین پر گر پڑے تو ملزمان نے گھسیٹنا شروع کر دیا اور سینہ پر شدید ضربات لگائیں جس کی تاب نہ لا کر وہ جاں بحق ہو گئے جبکہ مجھے شدید زخمی کر دیا ۔پو لیس تھانہ کھچی والا نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کھچی والا: لڑکی کو فون کرنے کی ’’سزا‘‘ والد کو قتل، لڑکا زخمی کر دیا
Feb 16, 2016