اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کردی

کراچی (آئی این پی) اتحاد تنظیمات مدارس نے سندھ میں مدارس کی رجسٹریشن پر قانون سازی کی مخالفت کردی‘ مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ مدارس کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے‘ سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن پر تحفظات ہیں‘ یہ ظل الٰہی بننے کا دور نہیں‘ پہلے دہشت گردوں کے خلاف جاری جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں‘ صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے۔ پیر کو دارالعلوم نعیمیہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتحاد تنظیمات مدارس کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مدارس کی رجسٹریشن پر تحفظات ہیں۔ مدارس کو خصوصی طور پر نشانہ بنایا جارہا ہے صرف مدارس کو نشانہ بنانا یکطرفہ سوچ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...