لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ میںادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف دائر درخواست پر رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے متعلقہ دستاویزات منسلک نہ کرنے کا اعتراض عائدکر دیا اور درخواست واپس کر دی یہ درخواست مقامی وکیل اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھاکہ ادویہ ساز کمپنیوں نے کینسر، ہیپاٹائٹس سمیت دیگر موذی بیماریوں کے علاوہ جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں کسی فارمولے کے بغیر از خود اضافہ کر رکھا ہے۔ ادویہ کی قیمتوں کے تعین کے لئے حکومت کی طرف سے کوئی فارمولا نہیں ہے۔
اعتراض
ادویات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست رجسٹرار آفس ہائیکورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کر دی
Feb 16, 2016